پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور کیمیکل ڈوریں فروخت کرنے کے الزام میں مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج

پیر 24 فروری 2020 23:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور کیمیکل ڈوریں فروخت کرنے کے الزام میں مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ کھنہ کے اے ایس آئی محمد مالک نے پابندی کے باوجود پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں فروخت کرنے کے الزام میں جل حق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سہالہ پولیس کے اے ایس آئی اشفاق نے ظہیر اور سید کے خلاف پتنگ بازی کے الزام میں مقدمہ درج کیا جبکہ زاہد محمود اے ایس آئی نے احتشام آصف اور عدنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں