تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 24 فروری 2020 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزم ڈیلر محمد شریف سے 2 کلوگرام چرس جبکہ ملزم اشتیاق سے ایک 30 بور پسٹل اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کے مطابق ملزم علی پور اور گردونواح میں چرس فروخت کرتا تھا۔ کارروائی ایس ایچ او کورال اشتیاق حسین شاہ اور ٹیم نے کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں