سی ڈی اے نے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

منگل 25 فروری 2020 18:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ڈی اے ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران ترنول کے علاقہ میں دو عدد کھوکھے، ایک عدد ہوٹل اور دو فش پوائنٹس ہوٹل کو مسمار کر نے کے علاوہ درجنوں فروٹ کے ٹھیہ جات کو ویل ڈوزر کی مدد سے ختم کر دیا گیا۔

اسی طرح سیکٹر ای الیون ون میں ایک سروس سٹیشن، پلاٹ نمبر 264 ہمک پر ایک عدد کمرہ اور غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ برآمدہ، جابہ تیلی پنڈوریاں کے علاقہ میں دو عدد غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ چار دیواریاں اور 3عدد زیر تعمیر کمرے، مسلم کالونی بری امام میں ایک عدد چار دیواری اور ایک عدد نیا تعمیر کردہ کمرہ کچی آبا دی آئی نائن میں بھی مسمار کر دیا گیا۔ ان انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران تجاوزات کنندگان کا کئی ٹرک سامان ضبط کرکے سی ڈی اے سٹور میں شفٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں