انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس پر سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی

منگل 25 فروری 2020 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس پر سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔ایف آئی اے نے کیس میں ملوث چار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا۔منگل کو عدالت نے احتساب عدالت کے سابق جج ویڈیو اسکینڈل کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جس میں چار ملزمان میاں طارق،حافظ رضا، نادر خان اور حمزہ بٹ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

دوران سماعت شریک ملزم میاں طارق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ انکا موکل بیمار ہے ۔عدالت نے ملزم میاں طارق کی میڈیکل رپورٹ جیل سپرنٹیڈنٹ سے طلب کر تے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے شریک ملزم حافظ رضا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں