آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) کے صدر سردار زاہد تبسم و دیگر عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 25 فروری 2020 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) کے صدر سردار زاہد تبسم، سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین اور دیگر عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار نے مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نیشنل پریس کلب نے امید ظاہر کی کہ اے کے این ایس کی نومنتخب باڈی صحافتی اقدار کی ترویج اور تحفظ کیلئے اپنا مؤثر جبکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں بھی اپنا بھرپور کرداربھی ادا کرے گی۔

صدر نیشنل پریس کلب نے کہا کہ میڈیا بحران سے نمٹنے کیلئے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کو یکساں مؤقف اختیار کرنا ہو گا تاکہ مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیابی حاصل ہو سکے۔ اس حوالہ سے اے کے این ایس کی نو منتخب باڈی کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں