پی ٹی آئی نے آج تک اپنے کسی غیر ملکی اکاؤنٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں، اکبر ایس بابر

میری نا امیدی حق بجانب ہے، الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی سے مواد لیکر تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 25 فروری 2020 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج تک اپنے کسی غیر ملکی اکاؤنٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمران سیاسی جماعت کی فنڈنگ کی چھان بین اہم ترین کام ہے،پی ٹی آئی نے آج تک اپنے کسی غیر ملکی اکاؤنٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا رکن ہوتے ہوئے مجھے اپنی جماعت کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننے کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں اس آئینی ادارے پر بھروسہ کررہا ہوں جس کی پی ٹی آئی نے ماضی میں توہین کی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی حقیقت جلد از جلد عوام کے سامنے چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی فنڈنگ کے معاملہ کو میڈیا میں دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری نا امیدی حق بجانب ہے، الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی سے مواد لیکر تحقیقات کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں