قائمہ کمیٹی نے پختونخوا میں این ٹی ایس کے پیپرز کے آؤٹ ہونے والے معاملے پر سب کمیٹی قائم کردی

منگل 25 فروری 2020 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیکرٹریٹ نے پختونخوا میں این ٹی ایس کے پیپرز کے آؤٹ ہونے والے معاملے پر سب کمیٹی قائم کردی۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس اجلاس کی صدارت سید امین الحق نے کی۔قائمہ کمیٹی نے پختونخوا میں این ٹی ایس کے پیپرز کے آؤٹ ہونے والے معاملے پر سب کمیٹی قائم کردی۔

رانا ارادت کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کردی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی ٹیسٹنگ سروسز کو شفاف بنانے کے لیے قانونی سفارشات دے گی۔سب کمیٹی ایف آئی اے،پیپرا اور ایس ای سی پی سے معاونت حاصل کرسکے گی۔کمیٹی کی جانب سے رہن ریکوری سیکیورٹی بل پر بھی غور کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک سے زیر التوا رہن کیسز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،کمیٹی نے تخفیف غربت پروگرام اور سوشل سیفٹی ڈویڑن کیلئے آئندہ مالی سال کے لییایک ارب دس کروڑ تیرہ لاکھ مختص کرنے کی سفارش کردی۔قائمہ کمیٹی نے پی ٹی ڈی سی کیلئے آئندہ مالی سال کے لییچار کروڑ چوراسی لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں