چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران92.48 فیصد اضافہ

منگل 25 فروری 2020 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 92.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، اس عرصہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اے پی پی کو دستیاب سرکاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں چین نے پاکستان میں 532.6 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 92.48 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں چین نے پاکستان میں 276.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

جنوری 2020 میں چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کاحجم 110.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں چین کو برآمدات سے ملک کو 1.056 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.73 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کو 1.038 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2018-19 میں چین کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 1.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا، جنوری کے مہینے میں چین کوپاکستانی برآمدات کا حجم 119.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔ برآمدات کی نسبت جاری مالی سال میں چین سے درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں چین سے درآمدات کا حجم 5.794 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.73 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین سے درآمدات پر5.941 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں