لیگی رہنمائوں کی ضمانت سے حکومت کاڈرامہ فلاپ ہوچکا،بہت جلد حمزہ شہباز اور خواجہ برادران بھی عوام کے درمیان ہوںگے،سردارمہتا ب احمد خان

شاہد خاقان اور احسن اقبال کی ضمانت سے ثابت ہوگیا مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے،مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنماویوسی چیئرمین

بدھ 26 فروری 2020 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کی منظوری کو حق وسچ کی فتح قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال نے جس جرات بہادری کیساتھ نیب کی طرف سے بنائے جانے والے جعلی مقدمات کا مقابلہ کیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ضمانت کی منظوری پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیب کی طرف سے جعلی مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ و سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی ضمانت اس بات کا ثبوت ہے کہ لیگی رہنمائوں کے خلاف منظم سازش کے تحت بے بنیاد مقدمات بنائے گئے،بہت جلد باقی لیگی رہنمائوں کی بھی ضمانت ہوجائے گی،فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے،سازشوں سے گبھرانے والے نہیں،قائد میاںنوازشریف کی قیادت میں لیگی کارکنان متحدہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماو یوسی چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کاڈرامہ مکمل فلاپ ہوچکاہے،میاں نوازشریف اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعائوں سے جلد صحت یاب ہو کر واپس وطن لوٹیں گے،عدالت عالیہ کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی ہے،بہت جلد حمزہ شہباز اور خواجہ برادران سمیت تمام اپوزیشن لیڈر عوام میںہونگے،نیب کی یکطرفہ انتقامی کارروائیوں سے پوری قوم آگاہ ہوچکی ہے، موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ادارے تباہ،ملک بدترین معاشی زوال کا شکارہے،عوام مسائل کے دلدل میںدھنستے جارہے ہیں،کشکول توڑنے کے دعویدارحکمران ٹولے نے عوام کے نام پر مزید کھربوں روپے قرض لے کر ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ شروع کررکھاہے اور پاکستان کو دنیا کے بڑے مقروض ترین ممالک کی صف میں شامل کردیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں