تحریک انصاف کی حکومت نے انتقامی سیاست کو فروغ دیا،نوازشریف کے بغیر سیاست نامکمل ہے،ایم ساجد عباسی

شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی حق وسچ کی فتح ہے،لوگ حکومتی پالیسیوں سے تنگ آچکے،چیئرمین وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) اسلام آباد

بدھ 26 فروری 2020 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری و چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیرداخلہ وسیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن)احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی حق وسچ کی فتح ہے،لیگی رہنمائوں کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے اندر ایک نیاجوش اورولولہ پیدا کردیا ہے،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو راستے سے ہٹانے والوں نے تمام حربے استعمال کئے مگر انہیں ناکامی کا منہ دیکھناپڑا،اب شریف برادران اور ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہر محاذ پر منہ کی کھاناپڑے گی،عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے انشاء اللہ ملکی ترقی کیلئے کرداراداکرنے والوں کو اللہ ہر جگہ عزت سے نوازے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں،موجودہ حکومت نے ہمیشہ انتقامی سیاست کوفروغ دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور قائد میاں نوازشریف پاکستانی سیاست کاایک لازمی جزو ہیں جن کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے،سابق وزیراعظم میاںنوازشریف قوم کے محسن ہیں، میاں نوازشریف انشاء اللہ ایک بارپھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہقائد میاں نوازشریف کی علالت پر سیاست کرنیوالے ہماری اجتماعی اقدار اور روایات سے نابلد ہیں،میاں نوازشریف نے سیاست ملک کے اندر کرنی ہے وہ بلاضرورت ایک دن بھی کسی ملک سے باہر نہیں رہیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری و چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ سیاسی اپنی جگہ مگر اخلاقیات پر مبنی ہماری درخشندہ روایات اور اقدار ہمارا معاشرتی سرمایہ ہیں مگر پی ٹی آئی نے دیگر خرافات کی طرح ہماری ان معاشرتی روایات کو بھی تباہ وبربادکرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،سیاسی مخالفین کو گالیاں دینا ان کا وطیرہ رہا اب یہ اخلاقی طورپر بھی اس قدر گر گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں