سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس

جمعرات 27 فروری 2020 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ سپیشل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد اسامیاں ٹیکنیکل نوعیت کی ہیں اور مختلف محکموں سے اعداد وشمار اکٹھے کیے جارہے ہیں جس پر کمیٹی کو اگلے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بتایا گیا کہ تقریباً 17 کے قریب ٹیکنیکل مشیر وں کی تعیناتی کیلئے مختلف محکموں نے درخواست کی تھی جس کی ایک مفصل سمری وزیراعظم کو بجھوائی گئی تھی اور تمام محکموں نے اپنی ضرورت کے مطابق ان آسامیوں کیلئے درخواست دی تھی۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں اس سلسلے میں تمام تفصیلات طلب کر لیں اور ہدایات دیں کہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژن کو کمیٹی کے سامنے ان تعیناتیوں پر وضاحت دینی ہوگی۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز سیمی ایزدی، مشاہد اللہ خان، نجمہ حمید اور ثمینہ سعید نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں