وفاقی سیکرٹری حسن ناصر جامی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر عالمی روانگی تک کارپارک سے براہ راست رسائی کیلئے ریمپ کا افتتاح کردیا

جمعرات 27 فروری 2020 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وفاقی سیکرٹریحسن ناصر جامی نے جمعرات کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی روانگی تک کارپارک سے براہ راست رسائی کے لئے ریمپ کا افتتاح کردیا.اسلام آباد ائیرپورٹ پر جانے والے مسافروں اور دوسرے لوگوں کی سہولت کے لئے بین الاقوامی روانگی تک کارپارک سے براہ راست رسائی کی فراہمی کے لئے ایک ریمپ تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو انجینئرنگ سروسز ڈائریکٹوریٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ 4 ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا ہے۔مستقبل میں کارپارک سے براہ راست رسائی کے لی? مزید 3 ریمپ تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے .یہ منصوبہ تقریباً 12 ماہ میں مکمل ہو گا۔کارپارک سے ڈومیسٹک روانگی تک ریمپ II بنایا جا? گا۔ کارپارک سے بین الاقوامی آمد تک ریمپ III بنایا جا? گا کارپارک سے ڈومیسٹک آمد تک ریمپ IV بنایا جا? گا۔یہ توقع کی جاتی ہے کہ مسافروں اور دوسرے لوگوں کی آسانی میں اضافہ ہو گا۔ بعد ازاں سیکرٹری ایوی ایشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں