رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ

جمعرات 27 فروری 2020 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میںجولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران برآمدات پر انکم ٹیکس وصولیوں کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 2.94 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 1.06 ارب روپے یعنی 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد کے اضافہ سے محصولات کا حجم 581 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران اس مد میں 474 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں