وزارت بحری امور نے بندرگاہوں پر موجود سامان کو جلد از جلد کلیئر کرنے کے احکامات جاری کر دیے

جمعرات 27 فروری 2020 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وزارت بحری امور نے بندرگاہوں پر موجود سامان کو جلد از جلد کلیئر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیرِ صدارت پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر کسٹمز جاوید غنی چئیرمین بورڈ آف انوسٹمینٹ زبیر گیلانی اور وزارت بحری امور کے مشیر محمود مولوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں بندرگاہوں پر موجود سامان کی ترسیل کو تیز تر کرنے پر زور دیتے ہوئے بندرگاہوں پر موجود سامان کو جلد از جلد کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں سامان کی بِھیڑ ختم کرکے کلیئرنس کیلئے درکاروقت کو کم کرنے پر زور دیا گیا، بندرگاہوں کو فری سٹوریج ایریا کے طور پر استعمال ہونے کی روک تھام سے متعلق انتظامی امورزیرِ غور لائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے اقدامات اور روکاوٹیں دور کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ حکومت پچھلے ڈیڑھ سال میں میکرو اکنامک اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ برآمدات کی راہ میں حائل اِن رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم ہونا چاہئیے۔ کاروبار میں آسانی سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں، موجودہ حکومت پر دنیا بھر سے سرمایہ کار اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں