نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے زون) کا اسلام آباد ماڈل کامرس کالج فار گرلز ایف ٹین تھری میں تقریری مقابلے کا انعقاد

جمعرات 27 فروری 2020 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون نے اسلام آباد ماڈل کامرس کالج فار گرلز ایف ٹین تھری میں --(روڈ سیفٹی میں خواتین کے کردار) کے موضوع پر ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد تھے، ان کے علاوہ ائریاایجوکیشن آفیسر محمد آفتاب طارق ، پرنسپل پروفیسر صبا ح فیصل ، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعدار نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک اور نعت سے ہو ا جس کے بعد کالج کے پرنسپل نے ویلکم سپیچ میں موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین میں روڈ سیفٹی کا شعور انتہائی سودمند ہے اور ایک تحقیق کے مطابق معاشرے میں شعور اُجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ خواتین اور بچے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ملی نغمہ پیش کیا گیا اور بعدازاں تقریری مقابلے کا آغاز ہوا تقریری مقابلے کے بعد ملی نغمہ اور روڈ سیفٹی خاکہ پیش کیا گیا۔

بعدازاں ڈی ائی جی موٹروے اشفاق احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوا کہا کہ پاکستان میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرع کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہو گا اور حادثات کی روک تھام کے لیے خواتین میسر کردار ادا کر سکتی ہیں کیونکہ باشعور ماں، بیٹی ،بہن نسلوں کی تعمیر کرتی ہے۔تقریب کے آخر میں مقابلے میں بلترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پو زیشن حاصل کرنے والی طالبات جوریہ وقاص، فاطمہ بنت راشد، اقرا بی بی اور دیگر طالبات میں انعقامات تقسیم کئے گئے اور ڈی آئی جی موٹرویز اشفاق احمد اور پرنسپل پروفیسرصباح فیصل نے یاد گاری شیلڈز کا تبادلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں