اسلام آباد، تھانہ لوہی بھیر پولیس کی کارروائی,بحریہ ٹاؤن

فیز تھری میں ہوائی فائرنگ اور لوگوں کو دھمکانے شہریوں میں خوف و ہراس پھلانے والا خطرناک ملزم گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تھانہ لوہی بھیر پولیس کی کارروائی,بحریہ ٹاؤن فیز تھری میں ہوائی فائرنگ اور لوگوں کو دھمکانے شہریوں میں خوف و ہراس پھلانے والا خطرناک ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،ڈرون کیمرہ، لیپ ٹاپ، کلاشنکوف گن, بارہ بورگن,پسٹل,خنجر اور مختلف بور کے متعدد روند،موبائل فون، گھڑی کٹراور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیںملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی کاروائی ڈی ایس پی رخسار مہدی کی نگرانی میں ایس ایچ او لوہی بھیر شاہد زمان اور ٹیم نے کی اور کہا کہ لوگوں کے امن میں خلل کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جائے گاایسے افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔

۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں