اسلام آباد، نشے میں دھت پولیس اہلکار کی شہریوں کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل

کر اچی کمپنی پولیس نے پیٹی بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانے لے جا کر چھوڑ دیا

جمعرات 27 فروری 2020 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) اسلام آبادمیں نشے میں دھت پولیس اہلکار کی سرکاری گاڑی سے اتر کر شہریوں کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں جی نائن ٹومیں کانسٹیبل وقار حسین کو بڑھکیں مارتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جبکہ نشے میں دھت پولیس اہلکار اہل محلہ کو اس کی ویڈیوبنا کروائرل کرنے کا چیلنج دے رہاہے کہ جتنی مرضی ویڈیو وائرل کرو،میرا کوئی کچھ نہیں کر سکتا جبکہ شیخیاں بگھارنے والے اہلکار کو خاتون چپ کرانے کی کوشش کرتی رہی ۔

دوسری جانب کر اچی کمپنی پولیس نے پیٹی بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانے لے جا کر چھوڑ دیا۔ایس ایچ او کراچی کمپنی سلیم رضا کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ واقعہ ہوا ہے،اہلکار کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں