پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ

وفاقی حکومت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 27 فروری 2020 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے جمعرات کو جاری اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں وفاقی حکومت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کیلئے بدنیتی پر مبنی ریفرنس تیار کیا جس کے عوامل اور محرکات سے قوم آگاہ ہو چکی ہے۔

عدلیہ کو تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیر قانون نے وکلاء برادری کو تقسیم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ سابق اٹارنی جنرل کا استعفیٰ اور موجودہ اٹارنی جنرل کی طرف سے مجوزہ ریفرنس کو ڈیفنڈ نہ کرنے کے بعد وفاقی وزیر کی یہ سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر کی وکلاء برادری قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ +۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں