این بی ایف شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،این بی ایف ذرائع

جمعرات 27 فروری 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) نیشنل بک فائونڈیشن (این بی ایف) عام شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہا ہے اور شہریوں بالخصوص طالب علموں کو آگاہ کرنے کی ایسی مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ وہ کم قیمت پر کتب کی فراہمی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

این بی ایف ذرائع کے مطابق کتب بینی کے فروغ کیلئے این بی ایف ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایف سیون جناح سپر مارکیٹ میں شہرکتاب، ریڈنگ روم اور کتاب کیفے قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 450 کتابیں شائع کی گئی ہیں اور ریڈرز کلب اور دیگر کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں اور طالب علموں کو نصابی اور دیگر کتب پر کم ازکم 10 فیصد سے لے کر 50 فیصد تک رعایت پر کتب فراہم کی جا رہی ہیں۔ این بی ایف کے زیراہتمام ریلوے سٹیشنوں اور ایئرپورٹس پر بھی بک شاپس قائم کی گئی ہیں جبکہ موبائل بک شاپس بھی موجود ہیں ان تمام اقدامات کا مقصد ملک میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں