تھانہ کراچی کمپنی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 28 فروری 2020 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ کراچی کمپنی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو گرام ہیروئن، نقدی، 34 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کے مطابق ملزمان میں ظہور احمد، عامر ناز اور عدیل ارشد شامل ہیں۔ ملزمان ظہور احمد پمز ہسپتال اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور پرس چھیننے کی وارداتیں کرتا تھا، ملزمان عامر ناز اور عدیل احمد منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں