تھانہ ترنول پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 28 فروری 2020 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ ترنول پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار کر لئے، قبضہ مافیا کے ملزمان میں آفان عارف اور عنایت الرحمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر شہری کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول ارشد علی معہ ٹیم نے کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں