یورپین یونین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر کردار ادا نہیں کیا،راجہ ظفر الحق

جمعہ 28 فروری 2020 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) سینیٹ میں قائد حز ب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے یورپین یونین کی سفیر اندرولا کمینارہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے ہمیشہ انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور پاکستان امید رکھتا ہے کہ یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے گا جو کہ اب نئی دہلی اور مشرقی انڈیا تک پھیل چکی ہیں،راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یورپین یونین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر کردار ادا نہیں کیا۔

یورپین یونین کی سفیر نے بتایا کہ یورپین یونین پوری صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رپورٹ میں متعلقہ حکام کو پاکستان کی تشویش کے بارے میں ضرور آگاہ کرینگی۔ ملاقات میں سزائے موت کے معاملے، میڈیا کی آزادی، انسانی حقوق کی آزادی اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے میڈیا پر پابندیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے،ملاقات میں پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں