نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسر یوسف علی کیخلاف کروڑوں کی کرپشن ثابت

احتساب عدالت نے 10کروڑ ملکیتی اثاثے قبضہ میں لینے اور مجرم کو14ماہ قید بامشقت کا سزا سنا دی

جمعہ 28 فروری 2020 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) احتساب عدالت میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے جنرل منیجر یوسف علی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہو گئی ہے۔ احتساب عدالت نے کرپٹ افسر کے تمام 10کروڑ روپے کے اثاثے قبضہ میں لینے کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مجرم کو14ماہ سخت سزا بھی سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے این ایچ اے میں بھاری کرپشن کرکے غیر قانونی اثاثے بنائے تھے ان کے اثاثوں میں4کنال کا پلاٹ حیات آباد فیز 2اور تین میں ملکیتی ہیں ایک کنال کا پلاٹ این ایچ اے فاؤنڈیشن میں ہے پاک پی ڈبلیو ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد، ڈی ایچ اے کراچی میں بھی ملزم نے پلاٹ حاصل کر رکھے تھے ان کی قیمتی گاڑیوں میں ھنڈا سوکس ، کرولا الٹس جبکہ ان کے قبضہ میں لئے گئے اثاثوں کی کل ملکیت 10کروڑ روپے ہے، مجرم کو2017ء میں گرفتار کیا گیا تھا نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں کرپشن اربوں روپے کی ہوئی ہے اس ادارہ کے عام ملازم سے لیکر چیئرمین تک کرپشن کے رنگ میں رنگ چکے ہر سال اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوئے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں