آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم جاری

اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑی ہے ،آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار کا بیان

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم ہفتہ کو بھی جاری رہی، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں پولیس افسران نے مختلف علاقوں مہم کا آغاز کر رکھا ہے،اے ایس پی کوہسار میڈم عقیلہ نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کو کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے اگائی فراہم کررہی ہیں،شہر میں پولیس کے ساتھ شہریوں نے بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینا شروع کر دیا ہے،، آئی جی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں