بارش کے بعد شہر اقتدار کی فضا میں پولن کی کمی

اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدارکم ہو کر محض 485 فی مکعب میٹر رہ گئی

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر اقتدار اسلام آباد میں جاری مسلسل بارش کے باعث پولن کی مقدار میں حیرت انگیز کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع موسمیات کے مطابق بارش کے بعد اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدارکم ہو کر محض 485 فی مکعب میٹر رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار 30 ہزار 180فی مکعب میٹرتھی جبکہ طبی ماہرین نے آگاہ کیا تھا کہ پولن الرجی سے بچائوکیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں