اسلام آباد،بہو کا سسر پر تھانہ گولڑہ میں زنا کاری کا الزام لگانے کا مقدمہ درج

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) بہو کا سسر پر تھانہ گولڑہ میں زنا کاری کا الزام لگانے کا مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق مدعیہ ثمینہ بی بی نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقعہ پنڈسنگویال میں اپنے سسر مشرف خان پر الزام لگایا ہے کہ مشرف خان میرے سسر نے مجھے بہانے سے کھیتوںمیںبلایا ، میرے کھیتوںپر جانے پر مشرف خان نے مجھ سے زنا کاری کرنے کی کوشش کی، ملزم مشرف میرے شوہر کا والد ہے ، اور میں نے ہمیشہ اس کو اپنے والد کی طرح سمجھا ہے، تھانہ گولڑہ میں موجود اس کیس کی تفتیشی محمد ممتاز کو مدعیہ نے سارا واقعہ بتایا اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرتے ہوئے مدعیہ کے سسر مشرف خان کو گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں