عالمی مہلک وباء کورونا کا مقابلہ قومی اتحاد اور ملی یکجہتی سے ہی ممکن ہے، نیر حسین بخاری

پیر 30 مارچ 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عالمی مہلک وباء کورونا کا مقابلہ قومی اتحاد اور ملی یکجہتی سے ہی ممکن ہے غیر معمولی اور مشکل حالات میں ذاتی عناد اور انا کو دفن کرنا ہو گا۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ کرونا وباء جہاں انسانیت کے لئے خطرہ جان ہے وہاں اس کورونا وباء کا پھیلاؤ ملکی معیشت کیلئے بھی خطرناک ہے۔

درپیش سنگین حالات کا مقابلہ قومی اتحاد اور ملی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے تجویز کیا ہے کہ وفاق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ کو خصوصی پیکج جاری کرے تاکہ صوبہ سندھ کی حکومت کورونا متاثرہ شہریوں سرکاری اہلکاران غریب خاندانوں کی بروقت اور بھرہور مدد کر سکے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ چیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک و ملت کے بہترین مفاد میں دست تعاون بڑھایا ہے تاکہ مشترکہ کوششوں سے خطرناک وباء سے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کا نشانہ کوئی ایک جماعت یا گروپ گروہ نہیں بلکہ پورا ملک ہے کرونا پھیلاؤ ملکی معیشت کے لئے خطرناک ترین ہے۔ انسانی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے قوم کے ہر فرد کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں چینی حکومت کی طرف سے چھ ٹن امدادی سامان پر پوری پاکستانی قوم چینی حکومت اورعوام کی دل سے مشکور ہے، پوری قوم کو چینی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وباء سے آگاہی اسکی روک تھام میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف افواج پاکستان پولیس اور میڈیا کا کردار قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں