کورونا وائرس سے بچاؤ ،اسلام آباد پولیس کی بڑے پیمانے پر خصوصی آگاہی مہم جاری

پیر 30 مارچ 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) اسلام آباد پولیس کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔ ایس پی رُورًل زون ملک نعیم اقبال اور ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے مہم کے دوران شہریوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور سرجیکل ماسک اور دستانے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ایس پی ملک نعیم نے کہا کہ رورل زون کے افسران اور جوان شہریوں کی بھرپور مدد اور ان کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ ڈی آئی جی آپریشن حسن وقارالدین سیّد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان بلند حوصلے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں۔ شہریوں نے پولیس کے ان اقدامات کی تعریف کی اور بھرپور تعاون کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں