تھانہ کھنہ پولیس نے کارروائی کے دوران 17 سالہ بچے محمد داؤد کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا

منگل 31 مارچ 2020 20:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس نے کارروائی کے دوران 17 سالہ بچے محمد داؤد کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

بچے کے والد نے کھنہ پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کا بیٹا ناراض ہو کر نکلا جو واپس نہ آیا۔ کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش میں مدد کی جائے۔ ایس ایچ او تھانہ کھنہ مرزا محمد گلفراز اور ٹیم نے بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں