ڈاکٹر یوسف خشک کا مشہورڈرامہ نگار، ادیب اورکالم نگار عبدالقادر جونیجو کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہار

بدھ 1 اپریل 2020 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے سندھی، اردو اور انگریزی زبان کے مشہورڈرامہ نگار، ادیب اورکالم نگار عبدالقادر جونیجو کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عبدالقادر جونیجو پاکستانی ادب، ڈرامہ نگاری کے حوالے بہت اہم نام ہے۔

وہ الفاظ پر مہارت رکھنے والے صاحب اسلوب نثر نویس تھے۔وہ عالمی ادب پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ سندھ کے فوک وزڈم میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔ان کے انتقال سے پاکستانی ادب سنجیدہ ڈرامہ نگار سے محروم ہو گیا ہے۔عبدالقادر جونیجو کی انگریزی کتاب’’دی ڈیڈ ریور‘‘اور سندھی زبان میںکتابیں’’ا*ج*ع*ا*ٹ*ّٖ ۴ ع*ؑ‘‘، ’’ک*ہ*ّٖؑ‘‘، ’’ّٖس*غ* ا*ّ ٖؑس*غ* ق*د‘‘، ’’ص*ا* ا*س*ّب* ص*ّٖ -ا*ّٖؑ‘‘، ’’ق*ٖ ع*خ* ق*د‘‘، ’’ا*ّع*ق*ج* ٹ*ّ ر*غ*ا*ًّ‘‘، ’’ہ*ع*ق*ّ‘‘، ’’ڑ* ڑ*ا*ہ*ًّٖ‘‘،’’ژ*م* پ*ٖ ا*س*ّب*ٖ د*ا‘‘، ’’س*ع* س*ع* د*ا* ق*ا*ئ*ع‘‘،’’ٴْ ٴْ د*ّ ہ*ا*چ*ّ‘‘، اور ’’ہ*ٹ*ا*ب*ٖ د*ّ س*ّٖا‘‘ ادب کا گراں قدر سرمایہ ہیں اور نئی نسل کے لیے مشل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویڑن اورنجی چینلزکے لیے ڈرامے اور سیریل لکھے جن میں ’’پراندہ‘‘ اور ’’دھول‘‘ نے جنوبی ایشیاء میں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے ڈرامے’’دیواریں‘‘،’’چھوٹی سی دنیا‘‘اور’’تھوڑی سی خوشی تھوڑا غم‘‘ نے بھی ملک گیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے سندھی زبان میں چھ او اردو زبان میں 13 مقبول ڈرامہ سیریل تحریر کیں۔ 1989 اور 2008 میںان کی ادبی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ، تین مرتبہ پی ٹی وی کا بہترین اسکرپٹ رائٹر ایوارڈ کا دیا گیا ۔

چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ عبدالقادر جونیجو کی وفات سندھی،اردو بلکہ پاکستانی ادب اور تہذیب کا بہت بڑا نقصان ہے۔انہوں نے عبدالقادر جونیجو کی وفات پر بھی کہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں