او جی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹرز کے 30کمرے قرنطینہ میں تبدیل

کسی ایمرجنسی کی صورت میں بابر افتخار پر مشتمل کمیٹی قائم

بدھ 1 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) او جی ڈی سی ایل نے کرونا وائرس نمٹنے کے لئے سیکٹر آئی نائن اسلام آباد میں واقع ہیڈکوارٹرز کے 30کمرے قرنطینہ میں بدل دئیے۔

(جاری ہے)

قرنطینہ سینٹر میں سینی ٹائزر، تولیہ، صابن اور پانی کے علاوہ زندگی کی بنیادی ضروریات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بابر افتخار پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی۔ کمیٹی کا کام کرونا وائرس کا شکار لوگوں کی ہر ممکن مدد کرناہے، کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر افشاں کریم ، ڈاکٹر ریاض الحق اور سجاد علی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں