بلاول بھٹو کا میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار

بدھ 1 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے میر شکیل الرحمن سمیت سوگوار خاند سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی نے میر جاوید الرحمن مرحوم کی صحافت کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم جادید الرحمن اپنے والد کی آزادی اظہار کی شاندار روایات کے امین تھے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں