اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر سردار غیاث گل کی گریڈ 18سے 19 میں ترقی ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے رینک لگائے

بدھ 1 اپریل 2020 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر سردار غیاث گل کی گریڈ 18سے 19 میں ترقی ہونے پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے انہیں گریڈ 19 کے رینک لگائے۔ رینک لگانے کی تقریب سی پی او میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد بعد اور اور ڈی آئی جی آپریشن میں ترقی ہونے پر اے ائی جی آپریشنز ڈاکٹر سردار غیاث گل کو مبارک باد دی۔ تقریب میں پولیس کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اس موقع پر کہاکہ اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ایک نہایت ہی محنتی اور پروفیشنل پولیس افسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں