ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے تفصیلی سروے اور کورونا وائرس کی انفرادی ٹیسٹ رپورٹس کلیئر آنے پر ریمشا کالونی ایچ نائن کو ڈی سیل کردیا

بدھ 1 اپریل 2020 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے تفصیلی سروے اور کورونا وائرس کے حوالے سے انفرادی ٹیسٹ رپورٹس کلیئر آنے پر ریمشا کالونی ایچ نائن کے علاقے کو فوری طور پر ڈی سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کچھ دن قبل ریمشا کالونی ایچ نائن میں کورونا وائرس کے انفرادی مصدقہ کیس سامنے آنے پر یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے تفصیلی سروے اور کورونا وائرس کے حوالے سے انفرادی ٹیسٹ رپورٹ کلیئر آنے پر ریمشا کالونی ایچ نائن کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے جس کے بعد اس علاقے کو ڈی سیل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس کامیابی پر تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں