بلوچستان حکومت کا ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ ،

تمام بھرتیاں انٹرویو کے ذریعے کی جائیں گی، تمام اضلاع کیلئے 344 میڈیکل آفیسر اور لیڈی میڈیکل آفیسر شامل ہوں گے،حکومتی ذرائع

بدھ 1 اپریل 2020 17:15

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ صحت کی تمام بھرتیاں انٹرویو کے ذریعے کی جائیں گی۔ بلوچستان حکومت کے ذرائع کے مطابق خالی آسامیوں میں تمام اضلاع کیلئے 344 میڈیکل آفیسر اور لیڈی میڈیکل آفیسر شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹریژری کیئر ہسپتالوں کیلئے 205 نرسیں بھرتی کی جائیں گی۔ پیرا میڈکس ایک تا 15 گریڈ کی 2000 آسامیوں پر بھی فوری طور پر بھرتی کی جائے گی، بھرتی کے عمل کو آسان اور سادہ بنایا گیا ہے۔ امیدوار اپنی اسناد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سامنے انٹرویو کیلئے پیش ہوں گے۔ اہل امیدواروں کی فہرست سیکرٹری صحت کو ارسال کی جائے گی۔ سیکرٹری صحت کامیاب امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کر یں گے ۔ مز ید تفصیلات جلد اخبارات کے ذریعے مشتہر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں