او جی ڈی سی ایل کمپنی کے قرنطینہ سنٹر نے کام شروع کر دیا

ادویات ضروری سامان سمیت ایک ایمبولینس بھی حوالے کر دی گئی،وائرس کے خاتمے تک حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم

جمعرات 2 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اسلام آباد انتظامیہ کو دی گئی آئی نائن میں واقع ہاسٹل عمارت میں قائم قرنطینہ سینٹر نے کام شروع کر دیا، 30 کمروں پہ مشتمل اس سینر میں ادویات ماسک سینیٹائزر اور کورونا وائرس کے احتیاطی لباس سمیت میڈیکل کے تمام آلات سے لیس ایک ایمبولیمس بھی ہر وقت موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

صورتحال کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ضمن میں انتظامیہ کے ساتھ رابطے کے لئے بابر افتخار ڈاکٹر افشاں کامران ریاض الحق اور ساجد علی پر مبنی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ھے حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف کی گئی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے او جی ڈی سی ایل نے اسلام آباد انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ھے اور اپنے ملک میں پھیلے اس موذی مرض کے خاتمے تک حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کیا ھے۔ واضح رہے او جی ڈی سی ایل کے تمام افسران اور سٹاف نے وزیراعظم کے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں دو دن کی تنخواہ بھی دینے کا اعلان بھی کیا ھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں