کورونا سے نمٹنے کے لئے منتخب نمائندوں کو حلقہ کی عوام سے رابطے میں رہنے اور ضرورت مند افراد کی بھرپور معاونت کرنی چاہیئے،ڈاکٹر طارق سیلم

جمعہ 3 اپریل 2020 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ کورونا جیسی بڑی مصیبت سے نمٹنے کے لئے منتخب عوامی نمائندوں کو مستقل حلقہ کی عوام سے رابطے میں رہنے کے ساتھ ضرورت مند افراد کو بھرپور معاونت کرنی چاہیئے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے مختلف اضلاع کے دورے کے دوران جماعت اسلامی ،الخدمت اور جے آئی یوتھ کے عہدیداران اوررضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی ،الخدمت اور جے آئی یوتھ کے لاکھوں رضاکار جان جوکھوں میں ڈال کر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔سیکورٹی فورسزسمیت ڈاکٹرزجنگی بنیادوں پر عوام کی خدمت کررہے ہیںجنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ہم پنجاب سمیت پاکستان کے تمام اضلاع میں دیہاڑی داراوربدترین معاشی بحران کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے گھروں تک فوڈ پیکج اور تیارکھاناپہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کوامیددلاکرکھڑا کرنے کی ضرورت ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں