اسلام آباد ،نماز جمعہ کی مساجد میں ادائیگی پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں میں نماز ظہر ادا کی

فیصل مسجد میں بھی صرف خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار سمیت چند افراد کونماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی

جمعہ 3 اپریل 2020 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسلام آباد کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کی مساجد میں ادائیگی پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں میں نماز ظہر ادا کی۔ فیصل مسجد میں بھی صرف خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار سمیت چند افراد کونماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث نماز جمعہ کی ادائیگی اور بڑے اجتماعات پر پابندی کے باعث باجماعت نمازوں کے اجتماعات انتہائی محدود رہے ،پابندی کے باعث شہریوں کو دوسرے جمعہ کی نماز میں مساجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،شہریوں نے گھروں میں نماز ظہر ادا کی۔

اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد سمیت تمام مساجد میں صرف خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار سمیت محدود افراد نے نماز میں شرکت کی۔ جمعہ کے باعث اسلام آباد میں پابندی اور لااک ڈائون میں سختی رہی شہریوں کی نقل و حرکت اور مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں شرکت کو محدود رکھنے کیلئے تمام مساجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں