نیب دفاتر اور نیب افسران کیلئی حکومتی ہدایات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر میں 14اپریل تک توسیع

جمعہ 3 اپریل 2020 21:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) قومی احتساب بیورو )نیب)کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کرونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میںنیب دفاتر اور نیب افسران کیلئی حکومتی ہدایات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر میں 14اپریل تک توسیع کر دی ہے۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق نیب نے کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے نیب ہیڈکوارٹرزاور نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے حوالے سے جامع حکمت عملی تر تیب دی ہے جس میںکرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے لاک ڈائون کی پابندی کے ساتھ ساتھ معزز احتساب عدالتوں، معزز ہائی کورٹس اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب کے مقدمات میں نیب کے پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کوئی مقدمہ عدم پیروی کی وجہ سے خارج نہ ہو۔

(جاری ہے)

نیب ہیڈکوارٹرز اورنیب کے تمام علاقائی دفاتر میںاوقات میںکمی کرتے ہوئے 9بجے سے 2بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاترمیں متعلقہ ڈی جیز اپنے افسران /اہلکاران میں 50فیصد کمی کریں گے اور 50سال سے زائد افسران جو کہ شوگر، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میںمبتلاہیں کو صرف انتہائی ضروری افسران واہلکاران کوخصوصی سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے دفاتر میں بلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کلاس فور کے 50فیصد اسٹاف میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔نیب کے دفاتر میں آنے والے تمام افسران /اہلکاران کی انٹری اور ایگزٹ گیٹ پر تھرمل گنز کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی۔ کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نیب کی سرکاری ٹرانسپورٹ بند کرنے کے علاوہ نیب دفاتر میں اپنی گاڑیوں پر آنے والے افسران/اہلکاران بائیو میٹرک کی پابند ی سی14 اپریل 2020 ) تک مستثنٰی ہونگے۔

ہاتھ دھونے ، ماسک پہننے ، سینی ٹائزر کا باقائدہ استعمال اور گلوز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اور تمام متعلقہ ڈی جیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ تمام خواتین افسران/اہلکاران جو کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاتر میں تعینات ہیں وہ 14اپریل تک گھر سے کام کریں گی۔ مکمل لاک ڈائون کے علاقوں میں متعلقہ ڈی جیز اپنے اسٹیشنز پر موجو د رہیں گے جبکہ نیب کی تحویل میں تمام افراد کی نہ صرف مکمل اسکریننگ متعلقہ ڈی جیز مستند ڈاکٹروں سے کروائی جائے گی بلکہ ان کے لئے گلوز ، ماسک اور سینیٹائزز کا انتظام بھی کیا جائے گا تاکہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

14اپریل 2020 تک ایگزیکٹو بورڈ میٹنگز،کھلی کچہریاں اور تمام میٹنگز ملتوی کر دی گئی ہیں اور صرف اور صرف انتہائی اہم اور ضروری نوعیت کے کاموں کے لئے متعلقہ ڈی جیز اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لئے بلایا جائے گا۔ چئیرمین نیب کے احکامات کی روشنی میںنیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کی آمد پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔ کرونا وائرس سے تحفظ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے تاہم کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں نیب کے متعلقہ افسران و اہلکاران اپنے متعلقہ ڈی جیز کو بتائیں تا کہ بر وقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انٹرکام کے استعمال کو دفاتر میں بڑھا یا جائے اور کوشش کی جائے کہ آفیسر /اسٹاف کو بلانے کی بجائے انٹرکام پر بات کر لی جائے۔

لفٹ آپریٹر سرکاری ڈیوٹی کے دوران دستانے اور ماسک پہن کر رکھیں جبکہ نیب کے افسران و اہلکاران رش والی جگہوں ، مارکیٹوں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کے علاوہ سماجی فاصلہ رکھا جائے اور ٹیلیفون پر کسی بھی ضروری کام کے سلسلہ میں اپنے متعلقہ ڈی جیز کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں