رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران تجارتی خسارے میں 26.45فیصد کی نمایاں کمی آ ئی، پاکستان ادارہ شماریات

جمعہ 3 اپریل 2020 22:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران تجارتی خسارے میں 26.45فیصد کی نمایاں کمی آ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران برآمدات میں 2.23فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 14.42فیصڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے مارچ2019-20ئ کے دوران برآمداد17.4561بلین ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران برآمدات 17.071بلین ڈالر تھیں جبکہ مذکورہ بالا عرصے کے دوران درآمداد 14.42فیصد کمی کے ساتھ34.814بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران درآمدات 40.679بلین ڈالر تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں