پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،مشکوک کشتی سے 100کلو گرام آئس ڈرگ برآمد کرلی

جمعہ 3 اپریل 2020 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پشوکان سے ملحقہ سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دور ان مشکوک کشتی سے 100کلو گرام آئس ڈرگ برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،آپریشن کے دوران مشکوک کشتی سے 100 کلو گرام آئس ڈرگ برآمد کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب پچیس کروڑ روپے ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں