اسلام آبادہائیکورٹ میں لاک ڈائون کے باعثشہریوں کو مشکلات سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج

جمعہ 3 اپریل 2020 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو کپڑے،اشیائے خوردونوش،ادویات اوررقوم و غیرہ کے حصول میں مشکلات سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے چوہدری عبدالرحمن نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست پرمحفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے یہ بھی کہاہے کہ کورونا وائرس عالمی وبائ اور مسئلہ ہے،یہ درست نہیں کہ ریاست شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ نہیں، حالات کی سنگینی کا تقاضہ ہے کہ عدالت ریاست کی پالیسی میں مداخلت نہ کرے،قومیں مشکل وقت میں متحد ہوجاتی ہیں لیکن ہم آج بھی متحد نہیں، کئی ممالک میں اتنا سخت لاک ڈاون ہوا کہ وہاں کرفیو ہے، کرفیو اور سخت لاک ڈاون والے ممالک میں قومیں کھڑی ہوئیں، آج نئے تنازعات کو کھڑا کرنے کی بجائے متحد ہونے ا ور ایک دوسرے کی مدد کرنی ضرورت ہے،ریاست کے پاس بہت کم وسائل ہیں، بطور شہری ہمیں ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،کورونا وائرس عالمی وبائ اور مسئلہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ ریاست شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ نہیں،کورونا وائرس کے حالات کی سنگینی کا تقاضہ ہے کہ عدالت ایگزیکٹو کی پالیسی میں مداخلت سے پرہیز کرے، عدالت کایہ بھی کہناہیکہ درخواست وفاقی حکومت کے پالیسی فیصلوں سے متعلق ہے، موجودہ بحران اور چیلنجز صرف پاکستان تک محدود نہیں، یہ تصور نہیں کیا جا سکتا کہ حکومت کو شہریوں کی مشکلات کا اندازہ نہیں،بحران کی شدت تقاضا کرتی ہے کہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات اور ایگزیکٹوز کے فیصلوں میں مداخلت سے گریز کرے۔

بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں