ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے منی چینجرز کی دکانیں پانچ دن کھولنے کی اجازت دیدی

جمعہ 3 اپریل 2020 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے منی چینجرز کی دکانیں پانچ دن کھولنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو درپیش مشکلات پر منی چینجرز کو آج سے پانچ دن تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔ رقوم بھجوانے کی دیگر آن لائن خدمات کی بھی پانچ یوم اجازت دیدی ہے، حمزہ شفقات کا کہناتھاکہ منی چینجرز اور آن لائن رقوم منتقل کرنے کی صبح نو سے رات آٹھ بجے تک مکمل اجازت دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں