لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سب کمیٹی کا اجلاس،کمیٹی ممبران کا ڈی ایم اے ظفر اقبال کی طرف سے مکمل ریکاڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سب کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین رکنی کمیٹی میں طیبہ ابرہیم، علی بخاری اور شفق ہاشمی کی جانب سے 50کروڑ روپے کی کرپشن پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے ظفر اقبال اور مجسٹریٹ ریکوری سعد بن اسدکو انکوئری کے لیے طلب کیا گیاتھا۔ کمیٹی ممبران طیبہ ابراہیم نے ڈی ایم اے ظفر اقبال کی طرف سے مکمل ریکاڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک اور ادارے کے ساتھ کوئی مخلص بھی ہے۔

طیبہ ابرہیم نے کہا کہ ہماری جانب سے کی گئی انکوئری میں انکشاف ہوا ہے کہ بی ٹی ایس ٹاورز ٹیکس ریکوری کی فائلز ڈی ایم اے آفس سے چوری ہو گئی ہیں۔انکوئری میں انکشاف ہوا اسلام آباد میں بڑی تعداد میں غیر قانونی موبائل ٹاورز نسب ہیں جس میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انکوئری میں انکشاف ہوا ہے کہ شاپ فیشیا بورڈز کی آکشن گزشتہ 5 سال سے نہیں کی گئی جس سے ادارے کو 50 کروڑ کا نقصان ہوا۔

انکوئری میں انکشاف ہوا گزشتہ سال منڈی مویشیاں نہ لگانے کی وجہ سے بھی ادارے کو 9 کروڑ کا نقصان ہواہے۔مجسٹریٹ ریکوری سعد بن اسد سے کمیٹی نے انکوئری کے دوران سوال کیا کے 2016 سے زون ایمپکٹ نیون سائن اے ڈی و ر دیگر ڈیفالڑر کمپنیوں سے 7 کروڑ کی ریکوری کیوں نہیں کی جا سکی،جس پر سعد بن اسدنے کمیٹی کو بتایا ایک سال سے کوئی ریکوری کیس ڈی ایم اے کی طرف سے ان کو نہیں بھیجا گیا، اس سے پہلے کچھ کیس بھیجے گئے جن کے نام اور پتہ ہی غلط درج ہیں۔

مذکورہ معاملہ پر اراکین کمیٹی علی بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چوری کیا گیا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ دونوں افسران کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں غلط بیانی کے ساتھ کام لیا تو سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں،سسٹم کی بہتری کے لئے ہم اداروں اور افسران کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں