کے پی کے کی حکومت کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے ہسپتالوںکی ٹیسٹنگ سہولیات کو مسلسل مستحکم بنا رہی ہے، اجمل خان وزیر

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کے پی کے کی حکومت کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے ہسپتالوںکی ٹیسٹنگ سہولیات کو مسلسل مستحکم بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ٹیسٹنگ سہولت بڑھا کر یومیہ 500 کردی جائے گی جبکہ حکومت نے اسے مزید بڑھا کر یومیہ 2000کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تشخیصی کٹس فراہم کر رہی ہے اس طرح ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ سے یقینی طور پرکورونا وائرس کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اجمل خان وزیر نے کہا کہ تقریباً75 فیصد آبادی گھروں میں ہے جس سے کورونا کیسز کی تعداد کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں