اسلام آباد، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 8مقدمات درج، 10فرار 30گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 8مقدمات درج، 10فرار 30گرفتار کرلئے گئے۔ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں گزشتہ روز 8مقدمات دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ ، بنی گالا، گولڑہ ، ترنول، شالیمار، سبزی منڈی اور نیلور جن میں گزشتہ روز 8مقدمات کا اندراج ہواجن میں 10ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور 30کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جن پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کی ایف آئی آرزدرج ہوئیں۔ واضح رہے کہ ان میں پابندی کے باوجود پتنگیں ، کیمیکل، دھاتی ڈوریں، چرغیاں فروخت کرنے ،کرکٹ گرائونڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لئے جمع ہونے ، موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کرنے پر ، گاڑیوں میں زیادہ لوگ سوار کرنے پر، نماز جمعہ میں کثیر تعداد میں لوگوں کو جمع کرکے اجتماع کرنے پر مقدمات کا اندراج ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں