ز*کورنا وباء :علامہ ذوالفقارعلی جعفری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس منسوخ

/ملت جعفریہ کے لوگ دو مرتبہ سورة الحمدپڑھ کر اس کا ثواب مرحوم کو ہدیہ کردیں،متولی امام بارگاہ کرار علی راولپنڈی

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

w اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) امام بارگاہ جعفری ہائوس کے متولی کرار علی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ممتاز عالم دین علامہ ذوالفقارعلی جعفری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس کورونا وائرس وباء کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں متولی کرار علی جعفریہ ہائوس نے اپیل کی کہ علامہ ذوالفقارعلی جعفری مرحوم کی سہ ماہی پر ملت جعفریہ کے لوگ دومرتبہ سورة الحمد پڑھ کر اس کا ثواب علامہ ذوالفقارعلی جعفریہ مرحوم کو ہدیہ کردیں کیونکہ مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ مرحوم علامہ ذوالفقارعلی جعفری جہادرہ معصوم کے زائر اور ایم اے عربی تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں