یوسی منگا سے تمام 109افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جو خوش آئند ہے ، لاک ڈاؤن میں عوام حکومت کے ساتھ بھرپور کررہے ہیں، اسرار الحق مشوانی

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

ث* اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) فیڈریشن آف رئیلٹز پاکستان کے سینیئر ممبر سماجی کارکن اسرار الحق مشوانی نے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا مردان کی تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں بہتری لانے کے لیے حکومت کے قدامات کا خیر مقدم کیا صوبائی حکومت کی کوششوں سے منگا سے لیے گئے تمام 109ٹیسٹ منفی آئے ہیں فیڈریشن آف رئیلٹز پاکستان کے سینیئر ممبر سماجی کارکن اسرار الحق مشوانی نے صوبائی وزیر صحت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ متاثرین کے لیے حکومت تمام ضروری سہولتیں میہا کی جائیں انہوں نے کہا کہ مردان کی یوسی منگا میں 109 مشتبہ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے تھے اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بتایا ہے کہ یوسی منگا سے لیے گئے تمام 109افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ منگا میں گزشتہ 14دن سے مکمل لاک ڈاؤن ہے اس موقع پر عوام حکومت کے ساتھ بھرپور کررہے ہیں مردان کی یوسی منگا سے لیے گئے ٹیسٹوں کے نتائج کا اتنی بڑی تعداد میں منفی آنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں وائرس کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں منگا کے عوام کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت جلد لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں