اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا بہارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو محکمہ صحت کی اجازت کے بعد کھولنے کا فیصلہ ، چند مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں ، ڈپٹی کمشنر

پیر 6 اپریل 2020 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے بہارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو محکمہ صحت کی اجازت کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چند مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جس کے باعث دونوں علاقوں کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق بہارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو ڈی سیل کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ صحت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

دونوں علاقوں میں کچھ مشتبہ مریضوں کی رپورٹس آنا باقی ہیں، مشتبہ مریضوں کی رپورٹس منفی آنے کی صورت میں دونوں علاقوں کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ بیرون ممالک سے فلائٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ان مسافروں کی ٹیسٹنگ بھی کی جا رہی ہے، ایسی صورت میں ضلعی انتظامیہ کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتی اس لئے شہزاد ٹائون اور بہارہ کہو کے علاقوں کو مکمل کلیئرنس کے بعد ڈی سیل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں