خواتین اپنے خاندان کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، سینیٹر نجمہ حمید

پیر 6 اپریل 2020 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) سینیٹر نجمہ حمید نے کہا ہے کہ خواتین اپنے خاندان کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر نجمہ حمید نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی ہوتا ہے اور میں امید کرتی ہوں پاکستانی خواتیں اس وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو گھروں کے اندر ہی رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے آس پاس بھی نظر ڈالنی چاہئے، اگر کوئی غریب یا مستحق خاندان رہائش پذیر ہے تو وہ انہیں اس مشکل وقت میں راشن فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں